پچنند کی سڑکیں ،گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔

پچنند کی سڑکیں ،گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) یو نین کونسل پچنند کی سڑکیں ،گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مقامی نمائندے عوامی مسائل حل کروانے میں ناکام ،علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔تفصیلا ت کے مطابق تحصیل لاوہ کی یو نین کونسل پچنند مسائل کا گڑھ بن گئی اور علاقہ مکین مشکل کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ،شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں ۔مقامی نمائندے الیکشن کے دنوں میں پرچی کے حصول کیلئے شہر کو مسائل سے پاک کرنے کے وعدے کرتے ہیں اور پرچی لیتے ہی اپنے وعدے بھول جاتے ہیں ،اپوزیشن نمائندے بھی عوام کے حقوق کیلئے آ واز بلند کرنے میں خاموش دکھائی دیتے ہیں جو ووٹروں کے ذہنوں میں مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ ہائی سکول سے قبرستان ،کہنٹ اور مرادوند روڈکھنڈر ات کا منظر پیش کر رہے ہیں اور گھروں کا پانی سڑک پر ہی کھڑا ہوجاتا ہے جس سے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کھنڈر روڈ کی وجہ سے اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میںپورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے لیکن یو نین کونسل پچنند جو ں کی توں ہی رہی کسی نے بھی پچنند کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ونالیاں اور کھنڈر سڑکوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہم اپنی بد قسمتی کہیں یا مقامی قیادت کی عدم دلچسپی ،حالانکہ نوجوان لیڈر رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے حلقہ پی پی چوبیس میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے تگوودو میں ہیں ہماری بھی رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان سے اپیل ہے کہ یو نین کونسل پچنند کی گلیاں ونالیاں اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز دیں تا کہ ہم بھی اس ترقی کے سفر میں مستفید ہو سکیں ۔