تلہ گنگ ولاوہ کے ٹرانسپورٹرزکے من مرضی کرایے وصول ،آر ٹی سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ افسران بے بس ،مسافر سراپا احتجاج۔

تلہ گنگ ولاوہ کے ٹرانسپورٹرزکے من مرضی کرایے وصول ،آر ٹی سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ افسران بے بس ،مسافر سراپا احتجاج۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )تلہ گنگ ولاوہ میں ٹرانسپورٹرز حضرات کی کرایوں پر من مرضی جاری ،مسافر منہ مانگے کرایے دے کر سفر کرنے پر مجبور ،آر ٹی سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ افسران بے بس ،مسافر سراپا احتجاج۔تفصیلا ت کے مطابق پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں رد وبدل سے آ ئے روز گاڑی مالکان اپنے نئے کرایوں کی لسٹ تیار کر لیتے ہیں اور سرکاری کرایوں ناموں کی خوب دھجیاں اڑائی جاتی ہیں، ضلعی ومقامی انتظامیہ اپنے ہی احکامات پر عملد ر آ مد کروانے میں بے بس دکھائی دیتی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹرز خوب مزے لوٹ رہے ہیں اورانتظامیہ کی جانب سے انکی بھرپور طرف داری کی جا تی ہے کوئی بھی انتظامیہ افسر منہ مانگے کرایے وصول کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا نا م نہیں لیتا اور انتظامیہ نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے ۔مسافروں نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز منہ مانگے کرایے وصول کر رہے ہیں اگر کوئی مسافر کرایوں کی تفصیلات معلوم کر لیے تو گاڑی والے اسکے ساتھ جھگڑا بنا لیتے ہیں اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچتی ہے ۔مسافروں نے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی خاموشی پر تشویشنا ک اظہار کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر چکوال سے اپیل کی ہے کہ سرکاری کرایوں پر عملد رآ مد کروایا جا ئے تا کہ مسافروں کو کچھ حقیقی ریلیف مل سکے۔