محلہ محمد آ باد کی گلیاں ونالیاں تالاب بن گئیں ،مقامی سفید پوش زبانی جمع تفریق میں مصروف ،علاقہ مکین سراپا احتجاج

محلہ محمد آ باد کی گلیاں ونالیاں تالاب بن گئیں ،مقامی سفید پوش زبانی جمع تفریق میں مصروف ،علاقہ مکین سراپا احتجاج

تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ ) محلہ محمد آ باد کی گلیاں ونالیاں تالاب بن گئیں،مکینوں کا جینا محال ہو گیا ،مقامی سفید پوشوں کی زبانی جمع تفریق سے مکینوں کے دلوں میںآ گ بھڑکنے لگی ،منتخب ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ توجہ دیں ،شہریوں کی پرزور اپیل ۔محلہ محمد آ باد میں مسائل کے حوالے سے سروے کیا گیا تو شہریوں نے بتایا ہے کہ محلہ محمد آ بادحلقہ این اے 65میں سب سے زیادہ پسماندہ ترین محلہ ہے اورتمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے،بلدیاتی الیکشن ہو ں یا قومی ہر الیکشن مہم کے دوران مقامی پیداگیر امیدواروں کو لے کر آ جاتے ہیں اور ان سے جھوٹے اعلانات کروا کر ہمارے دلوں کے زخموں پر نمک چھڑک کر چلتے بنتے ہیں اور ہمیشہ محلہ محمد آ باد کے مکینوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سیوریج سسٹم ہے ہی نہیں اور گلیاں ونالیاں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں گھروں کا پانی گلیوں میں آ کر تالاب کا منظر پیش کر تا ہے اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ محلہ محمد آ باد کے سفید پوش یا تو منتخب ممبران سے بات کرنے کی سکت نہیں رکھتے یا انکے اندر اتنی اہلیت نہیں ہے کہ وہ ہمارا مقدمہ لڑ سکیں، اگروہ اہل ہو تے تو آ ج تک محلہ محمد آ باد کے مکینوں کو مسائل سے چھٹکارا مل جاتا ،اس بار مقامی پیدا گیر وں نے ہمارے دروازوں پر دستک دینے کی زحمت کی تو ان سے مکمل حساب لیا جا ئے گا اور ہم سے امیدواران اور انکے چہیتے خیر کی توقع نہ رکھیں اس بار ووٹ نہیں حساب ہو گا ۔منتخب نمائندوں اور انکے مقامی کارندوں کے ڈسے ہو ئے متاثرین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا محلہ محمد آ باد کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا ئے ۔