ہومیو پیتھک میڈیکل کے سال اول میںمیڈل والدین کی دعاﺅں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے مہوش بشیر

ہومیو پیتھک میڈیکل کے سال اول میںمیڈل والدین کی دعاﺅں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے مہوش بشیر

میر پور(ایجوکیشن رپورٹر) گزشتہ دنوں کشمیر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے زیر اہتمام میرپور کے نجی ہوٹل میں تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہومیو پیتھک میڈیکل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا¾ و طلبات اور مذکورا شعبہ میں اعلی کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز اورفزیشنز کو گولڈ میڈلز اور ایوارڈز سے نوازا گیا تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد سعید وزیر آزاد حکومت تھے۔ کشمیرہومیو میڈیکل کالج کی ہومیو پیتھک سال اول کی طالبہ مہوش بشیر نے نمایاں پوزیشن پر میڈل حاصل کیا۔ مہوش بشیر نے کامیابی کو والدین کی دعاو¾ں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا۔ طالبہ کا کہنا تھا کے ایوارڈ کو اپنے مرحوم والد کے نام کرتی ہوں جن کی دلی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں۔ مہوش کا کہنا تھا کی کامیابیوں کا تسلسل جاری رہے گا انشاءاللہ ڈاکٹر بن کا دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے۔وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کا طلباءو طالبات اور فزیشنز کو مبارک باد دیتے ہوئے اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ہومیو پیتھیک سستا آسان اور بے ضرر طریقہ علاج ہے۔ انشاءاللہ آزاد حکومت ہومیو پیتھی شعبہ کو بہتر کرنے اور پرموٹ کرنے میں مدد کرے گی۔میزبان تقریب ڈاکٹر محمدرفاقت علی چوہدری پرنسپل کشمیرہومیو پیتھک میڈیکل کالج کا اسی طرح ہومیو پیتھک شعبہ میں خدمات جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور ایوارڈ ہولڈر کو مبارک باد و حوصلہ افزا¾ی بھی کی