ناقص اشیاءکی مارکیٹ میں دستیابی ،کھانے سے شہریوں کو مختلف بیماریاں آ ڑے ہاتھوں لینے لگیں ،متاثرین سراپا احتجاج

ناقص اشیاءکی مارکیٹ میں دستیابی ،کھانے سے شہریوں کو مختلف بیماریاں آ ڑے ہاتھوں لینے لگیں ،متاثرین سراپا احتجاج

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ شہر بھر میں ناقص اشیاءتیار کر شہریوں کو کھلاکربیماریوں کے تحفے دئیے جانے لگے ،ناقص صفا ئی اور غیر معیاری آ ئل کا استعمال دھڑلے سے کیا جانے لگا ،سڑک پر بیٹھ کر کھلے عام کھانے پینے کی اشیاءبیچی جا رہی ہےں ،فوڈ اتھارٹی کی پھرتیاں زیرو، شہری سراپا احتجاج ،نوٹس کون لے گا ۔شہر میں کھانے پینے اشیاءکے حوالے سے سروے میں توصف ،حسیب شیخ ،خانی ،خالد ،ابوبکر ،تنویر ،وقاص ،اختر ،حاجی نواز ودیگرنے اظہار خیال کر تے ہو ئے بتایا ہے کہ شہر بھر میں مٹھائی ،سموسے ،پکوڑوں سمیت دیگر تیار ہو نے والی اشیاءمیں اور ہوٹلز پر کھانوں میں ناقص کوالٹی کا آ ئل دھڑلے سے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے پیٹ کی مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔صفا ئی کا نظام بھی اکثر دوکانداروں کے پاس منا سب نہ ہو نے کی وجہ سے تیار کیے جانے والی اشیاءپر مکھیاں ،مچھر وغیرہ کی فوجیں حملے کرتے ہو ئے دیکھائی دی گئی ہیں اور فوڈاتھارٹی کی ٹیمیں ٹھیک کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہیں لیکن اسکے باوجود تاحال صورتحال پر کنٹرول نہیں کیا پایا جا سکا ہے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ اگر دوکاندار کو صفا ئی کے بارے آ گاہ کریں تو وہ اپنی توہین سمجھتے ہو ئے گاہک کو ڈنٹ ڈپٹ کر دیتے ہےں ۔ناقص آ ئل میں تیار کی جانے والی اشیا ءاور ناقص صفا ئی سے گلہ خراب ،زکام ،کھانسی ،دست وغیرہ جیسی بیماریاں عام ہو گئی ہیں اور رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں ۔شہریوں نے سروے میں فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں تا کہ صفا ئی اور آ ئل کا معیار درست ہو سکیں اور سڑک پر بیٹھے کھانے پینے کی اشیاءبیچنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جا ئے تا کہ بیماریوں سے نجات مل سکے۔