ہائی ایس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،میاں بیوی شدید زخمی ۔

ہائی ایس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،میاں بیوی شدید زخمی ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ہائی ایس کی ٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق کانسٹیبل عبد الحمید اپنی ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سا ئیکل پر اپنی بیوی کے ہمراہ واپس گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ہائی ایس نے اسکو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبد الحمید اور اسکی بیوی شدید زخمی ہو گئی اور زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد انکو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا ۔