سائلین کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے جو اہلکار یا افسر ملوث ہوا تو کاروائی ہو گی ۔ڈائر یکٹرانٹی کرپشن ریجن راولپنڈی عارف رحیم کی یقین دہانی

سائلین کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے جو اہلکار یا افسر ملوث ہوا تو کاروائی ہو گی ۔ڈائر یکٹرانٹی کرپشن ریجن راولپنڈی عارف رحیم کی یقین دہانی

تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ ،لیاقت اعوان ،محمد عمران ،محمد اشفاق سے) تلہ گنگ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم کی میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری ،سائلین نے سرکاری افسران اور اہلکاروں کیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ،جلداز جلد متعلقہ افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لا کر سائلین کی داد رسی کی جا ئے گی ،ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ۔کھلی کچہر ی میں امیر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر،مس علینے خضر بوسال اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن چکوال،عتیق الرحمان اسستنٹ ڈائریکٹر کمپلنٹ راولپنڈی ،چوہدری طاہر عباس سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال ،اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان ،ایس ڈی پی او (اے ایس پی) اکرام اللہ ،چیئر مین ملک رفیع اللہ دھولہ ،نادرہ انچارج سیدضیا ءشاہ ،اراضی سنٹر انچارج محمد اعجاز ،وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں سائلین نے پولیس ،میونسپل کمیٹی ،واپڈا، محکمہ مال،محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں میں تعینات اہلکاروں کی بے حسی اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کھل کربیان کی اور سالوں سال سرکاری دفاتر میں دربدر کی ٹھوکریں کھا نے کی اپنی روداد سنائی ، قدیر ملک نے کہا کہ میرے گاﺅں کی واٹر سپلائی میں کرپشن ثابت ہو چکی ہے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے اور نہ اس میں ملوث افراد کو سزا دی گئی ہے اور گاﺅں کی رقم بھی واپس نہیںکی گئی ہے اس محکمہ کا کیا فائدہ ہے جب عوام کو ریلیف نہیں مل رہا،سائلین سے درخواست طلب کی گئیں جو متاثرین نے انٹی کرپشن افسران کو فوری جمع کروائی دیں۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کر پشن راولپنڈی عارف رحیم نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کر نا ہے جن سائلین نے ہمیں درخواست دی ہیں ، انشا اللہ جلد ازجلدانکوائری مکمل کر کے ون با ون درخواست پر ایکشن کیا جا ئے گا ۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ سائلین نے جو بھی اپنے مسائل بیان کیے ہیں انکو ہم نے تحریر کر لیا ہے اور جلد عملی کاروائی کر کے ایکشن لیا جا ئے گا ،انہو ں نے مزید کہا کہ سائل کوجو بھی مسلہ ہو تو وہ تحریری درخواست دے اور اسکی مکمل چھان بین کے بعد قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور درخواست گزار کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جا ئے گا ۔عارف رحیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مختلف جگہو ں پر بینز آ ویزاں کر رہے ہیں تا کہ سائلین کو آ گا ہی ہو سکے ،واٹس اپ ،ٹویٹ اور فیس بک اکاﺅنٹ بھی موجود ہے کو ئی سائل بھی اپنا مسلہ بیان کر سکتا ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے لگائی گئی کھلی کچہری کو شہریوں نے سراہا اور کہا کہ کھلی کچہری کا باقاعدہ انعقاد ہو نا چا ہیے تاکہ سائلین اپنا مسلہ بیان کر کے انصاف فراہم کر سکیں ۔