پٹرولنگ پولیس پڑھال نے غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ،مقدمہ درج ۔

پٹرولنگ پولیس پڑھال نے غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ،مقدمہ درج ۔

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ)پٹرولنگ پولیس پڑھال نے غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک بھی ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس محمد ابرار نے ٹرک نمبر C3297 جس کو ڈرائیور راجہ رستم سلطان ولد مہربان خان ساکن پنڈی نہایت غفلت اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالاجبکہ اے ایس آئی عبدالرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا جصدر پولیس نے مرید چوک پر گاڑیاں اتارنے والی ویگن کو ٹکر مارنے والے ویگن ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ محمد رفیق ولد نواب خان ساکن تحصیل لاوہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہائی ایس پر مخدوم پور شریف پر گاڑی کھڑی کر کے سواریاں اتار رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار ہائی ایس نمبر LRO 2270 جس کو ڈرائیور محمد حسیب ساکن ڈھوک سیال نہایت غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور ہائی ایس کو ٹکر ماری جس سے ہائی ایس سڑک کی بائیں جانب الٹ گئی جس سے گاڑی میں بیٹھی سواریوں کو شدید زخم آئے۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کرد ی ہے۔