غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد قانون سے بچ نہیں سکتے ،مظلوم کو انصاف فراہم کرنا میرا مشن ہے ۔ایس ڈی پی او (اے ایس پی ) اکرام اللہ کی ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو

غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد قانون سے بچ نہیں سکتے ،مظلوم کو انصاف فراہم کرنا میرا مشن ہے ۔ایس ڈی پی او (اے ایس پی ) اکرام اللہ کی ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )تلہ گنگ سرکل میں جرائم پیشہ عناصروں کا خاتمہ کر کے دم لوں گا ،غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد قانون سے بچ نہیںسکتے ،میڈ یا اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں تا کہ جرائم کا خاتمہ سو فیصد یقینی بنایا جا سکے،کوتاہی برتنے والے پولیس افسران سے سختی سے نمٹاجائے گا ،مظلوم کو انصاف دینا میرا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او (اے ایس پی ) اکرام اللہ نے تلہ گنگ پر یس کلب کے وائس چیئر مین ارشد کوٹگلہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ تلہ گنگ ولاوہ کے امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنا دیا گیا ۔ رات اور دن بھر پٹرولنگ کی جا رہی ہے اور ہر مشکوک افراد کی تلاشی لی جا تی ہے ،ناکہ بندیوں کے دوران غیر رجسٹریشن موٹر سائیکلز اور گا ڑیوں کو تھانوں میںبند کیا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی لائی جا سکے کیو نکہ اکثر وارداتوں میں غیر رجسٹر یشن موٹرسائیکل یا گاڑی استعمال کی جا تی ہے ،مشکوک افراد کی تلاشی کے دوران شراب ،ناجائز اسلحہ ودیگر غیر قانونی اشیاءبر آ مد کی جا چکی ہےں۔ پولیس کے نوجوان عوام کے تحفظ کیلئے چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجا م دے رہے ہیں، رات اور دن میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہلکار اپنی اپنی ڈیو ٹیوں پر تعینات ہیں ۔ایس ڈی پی او (اے ایس پی) کا مزید کہنا تھا کہ میری تعینا تی کے دوران کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں ہو گا اور تھانوں میں رشوت نہیں چلے گی اور پولیس ٹاﺅٹ مافیا کا خاتمہ ہو گا ۔تھانوں میں تعینات تمام تفتیشی افسران کو ہدایات کر دی ہیں کہ انکوائریوں میں میر ٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں کسی مظلوم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ایس ڈی پی او (اے ایس پی) اکرام اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے خود نگرانی کر رہا ہو ں اور ڈیوٹی میں کوتاہی کر نے والے افسر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں کسی کو بھی کوئی مسائل درپیش ہو تو وہ آ گا ہ کریں اسکی ہر ممکن دادرسی کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے میڈ یا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کر کے اچھا پا کستانی شہری ہو نے کا ثبوت دیں تا کہ پولیس اپنے مشن میں کامیاب ہو سکے ۔