ٹرالر اور مو ٹرسا ئیکل میں تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ۔

ٹرالر اور مو ٹرسا ئیکل میں تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) بائی پاس چوک پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،مظاہرین نے گھنٹوں مین روڈ بلا ک کردی ۔تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ بائی پا س روڈ پر چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں محمد ندیم موقع پر دم توڑ گیا اور اسکادوسرا ساتھی وجیہہ الحسن ساکن تھوہا شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیاگیا ۔حادثے کا شکار ہو نے والے دونوںنو جوان گیار ہویں کلاس کے طالبعلم تھے اور کالج سے چھٹی کر کے گھر واپس جا رہے تھے جو ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے ۔حادثے کے بعد مظاہرین نے روڈ بلا ک کردی اور انتظامیہ اور ہائی وے کیخلاف خوب نعرہ بازی کی جس میں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس روڈ پر اکثر حادثات ہو تے ہیں جن میں جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں اسکے باوجود انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے مزید جانیں ضائع ہو رہی ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو سپیڈ بریکر کے بار آ گا ہ کیا لیکن کسی نے بھی توجہ نہیں دی ۔اے سی تلہ گنگ اور ڈی ایس پی تلہ گنگ نے مظاہرین سے مذکرات کیے اور یقین دلایا کہ سپیڈ بریکر جلد بنائیں جائیں گے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔