دوستی آ ل پنجاب ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوا ل کا آ غاز ،ملک عاصم بشیر اور کبیر اعوان مہمان خصوصی تھے ۔

دوستی آ ل پنجاب ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوا ل کا آ غاز ،ملک عاصم بشیر اور کبیر اعوان مہمان خصوصی تھے ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )دوستی آ ل پنجاب ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا آ غاز کر دیا گیا ،میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ق کے ملک عاصم بشیر اور کبیر اعوان تھے ،چیف گیسٹز کو قافلے کی شکل میں گراﺅنڈ میں لایا گیا ،پنڈال میں پہنچتے ہی مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ٹورنامنٹ کے چیف آ ر گنارئز حاجی ابوذر غفاری اکوال نے بتایا ہے کہ آ ل پنجاب ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا باقاعدہ افتتاحی میچ کروا دیا گیا جس میں میڈ یا پاٹنر روزنامہ ”نئی بات“ کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ٹورنامنٹ میں 64ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور جس ٹیم کو شکست ہو گی وہ ٹورنامنٹ سے آ ﺅٹ ہو جا ئے گی ۔حاجی ابوذر غفاری نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں سپانسر کر نے والی نمایاں شخصیات کا شکریہ ادا کر تا ہوں جن کے تعاون سے ٹورنامنٹ کو دوسرے سال سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ملک عاصم بشیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ تحصیل لیول پرجو نوجوان ٹورنامنٹ کا انعقاد کر تے آ رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کی جانب سے سپیشل فنڈز جاری کیے جائیں تک کہ کھیلوں کی سرگرمیاں مزید تیز ہو سکیں اور نوجوان اپنی مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہیں ۔