دوستی آ ل پنجاب ہار ڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا انعقاد ،ٹورنامنٹ میں بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی فائنل جتنے والی کو پچاس ہزار انعام دیا جا ئے گا ۔ملک عاصم بشیر

دوستی آ ل پنجاب ہار ڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا انعقاد ،ٹورنامنٹ میں بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی فائنل جتنے والی کو پچاس ہزار انعام دیا جا ئے گا ۔ملک عاصم بشیر

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) دوستی آ ل پنجاب ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اکوال کا انعقا د ،چھ اکتوبر کو سخی راون سرکار کے میدان میںپنجاب بھر کے مایہ ناز کھلاڑی میدان میں اتریں گے،دوستی آ ل پنجاب ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف سپورٹر ملک عاصم بشیر نے بتایا ہے کہ اکوال کی دھراتی پر ہر سال باقاعدگی کے ساتھ ہارڈ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا تا ہے اور دوسرا آ ل پنجاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا آ غاز چھ اکتوبر کو ہو گا جس میںبتیس ٹیمیں حصہ لیں گے ۔ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوا ل میں سرگودھا ،میانوالی اور راولپنڈی ڈویژن کے مایہ ناز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ملک عاصم بشیر نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل تیس اکتوبر کو ہو گا اور فائنل میچ جتنے والی ٹیم کو پچا س ہزار بمعہ ٹرافی اور دوسرے نمبر پر آ نے والی ٹیم کو پچیس ہزار نقد بمعہ ٹرافی انعام دیا جا ئے گا اسکے علاوہ شاندار پرفارمس پر بھی انعاما ت دئیے جائیں گے ۔دوستی آ ل پنجاب ہارڈ بال ٹورنامنٹ کی سر پرستی چیئر مین حاجی ریاض اعوان اکوال کریں گے اور ٹورنامنٹ کے آ ر گنا ئزرز ابوذرغفاری ،تو قیر احمد اور جنید جونی ہیں ۔