پنجاب کالج تلہ گنگ کیمپس کی ہونہار طا لبہ سفینہ الماس نے انٹر میڈ یٹ امتحان میں راولپنڈی بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔

پنجاب کالج تلہ گنگ کیمپس کی ہونہار طا لبہ سفینہ الماس نے انٹر میڈ یٹ امتحان میں راولپنڈی بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ )پنجاب کالج تلہ گنگ کی طالبہ سفینہ الماس کی 1004 نمبر لے کر انٹر میڈیٹ راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن پنجاب کالج تلہ گنگ کی طالبہ سفینہ الماس نے 1004 نمبر لے کر انٹر میڈیٹ آئی سی ایس گروپ راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔راولپنڈی بورڈ کی منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور،چیئر مین راولپنڈی بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف اور سیکر ٹری رانا جاوید اقبال سے انہوں نے انعام وصول کیا۔پنجاب کالج کی طالبہ آمنہ بی بی نے 1000 نمبرز لے کر بورڈ میں چوتھی جبکہ ما ھین شکیل نے 1014 نمبرز لے کر تحصیل تلہ گنگ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پورے کالج کا رزلٹ بہت شاندار رہا۔ تحصیل کی سطح پر آئی سی ایس اور پری میڈیکل کی پہلی دو،دو پوزیشنز جبکہ پری انجینئرنگ کی دوسری اور تیسری پوزیشنز پنجاب کالج نے حاصل کیں۔ یہ تمام کامیابیاں پنجاب کالج کے اعلیٰ تعلیمی معیار ،اسا تذہ کی محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہیں۔ ماھین شکیل 1014، سفینہ الماس 1004،آمنہ بی بی 1000،صفی ناز 990،عیشہ ثمین 987، تحریم فاطمہ 987، عاتکہ سعدیہ 982، تحریم زہرہ 975،طوبیٰ روُ ف 966،علیشہ لاریب 962، عالیہ یاسمین 955،سیدہ نگار فاطمہ 955، محمد عمر خان 954، ایمن جواد 954،انیسہ مریم 951، نادیہ مشتاق 950، ماریہ روُف 950،تعزین تسبیہ 948، حفظہ مقدس 947، اریبہ ملک 915، محمد عاقب جاوید 909،آمنہ مریم 906،محمد عمیر ملک 904، محمد عثمان حسنین 904،محمد حسن 902، محمد طلحہ عباس 901،عاقب مقبول 900 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3 طلباءو طالبات نے 1000 سے زائد،37 نے 900 سے زائد،82 نے 800 سے زائداور 134 نے فرسٹ ڈویشنز حاصل کیں۔