ڈپٹی کمشنر چکوال کا تلہ گنگ محرم الحرام کے حوالے سے دورہ ،مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر چکوال کا تلہ گنگ محرم الحرام کے حوالے سے دورہ ،مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہا نگیر کا تلہ گنگ محرم الحرام کے حوالے سے دورہ ،مر کزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ،ڈی ایس پی فضل عباس ،تحصیلدار خالد محمود ستی ،چیئر مین رفیع اللہ دھولہ سمیت محرم الحرام کے منتظمین بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے تلہ گنگ میں آ ٹھ محرم کے مر کزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اسموقع پر ہدایات کیں کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اور صفا ئی کے معیار کو بھی بہتر کیا جا ئے ۔اسموقع پر ڈی ایس پی تلہ گنگ نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے انتظاما ت فول پروف ہو ں گے اور علاقے میں سرچ آ پر یشن بھی کیے جا رہے ہیں ۔