تلہ گنگ کی مین شاہراہ کھنڈر بن گئی ،درجنوں جا نیں ضائع سینکڑوں تاحال بھی زخموں کی زند گی بسر کر نے پر مجبور ،خادم اعلی پنجاب توجہ دیں۔

تلہ گنگ کی مین شاہراہ کھنڈر بن گئی ،درجنوں جا نیں ضائع سینکڑوں تاحال بھی زخموں کی زند گی بسر کر نے پر مجبور ،خادم اعلی پنجاب توجہ دیں۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ کی مین شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ،حادثات ہونا معمول بن گئے ،درجنوں افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں اور سینکڑوں تاحال زخموں کی زند گی بسر کر نے پر مجبور ہیں ،متعلقہ حکام کی بے حسی مسافروں کو مزید مشکلات میںڈالے جا رہی ہے ،خادم اعلی پنجاب توجہ دیں ۔شہریوں کی اپیل ۔تفصیلا ت کے مطابق میانوالی روڈ تلہ گنگ کی مین شاہراہ ہے جس پر روزانہ ہزاروں گاڑیوں گزرتی ہیں اور روڈ کھنڈر ہو نے کی وجہ سے حادثات ہو نا معمول بن گیا ہے اور حادثات میں جانیں ہی جانیںضائع ہو رہی ہے اور سینکڑوں ان حادثات کی وجہ سے تاحال زخموں کا رونا رو رہے ہیں ۔سروے رپورٹ میں شہریوں نے بتایا ہے کہ حادثات روڈ کی خستہ حالی اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آ رہے ہیں لیکن حکومت پنجاب اس طر ف توجہ دینے سے عاری نظر آ رہی ہے اگر توجہ نہ دی گئی تو اس خونی روڈ پر قیمتی جانیں ضائع ہو تی رہیں گی اور درجنوں زخموں کی حالت میں ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہیں گے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ کئی بار متعلقہ حکام کو آ گا ہ کیا اسکے باوجود افسران عدم دلچسپی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ میانوالی روڈ کو ون وے کیا جا ئے تا کہ قیمتی جانیں ضائع ہو نے سے بچ سکیں ۔