چینجی کے علاقہ مکینوں نے سرگودھا روڈ ناقص میٹریل استعمال کر نے پر احتجاجا روڈ بلاک کر دیا ،پولیس اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات کی یقین دہانی پر روڈ کو کھول دیا گیا۔

چینجی کے علاقہ مکینوں نے سرگودھا روڈ ناقص میٹریل استعمال کر نے پر احتجاجا روڈ بلاک کر دیا ،پولیس اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات کی یقین دہانی پر روڈ کو کھول دیا گیا۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) چینجی کے علاقہ مکینوں نے سرگودھا روڈ ناقص میٹریل استعمال کر نے پر احتجاجا روڈ بلاک کر دیا ،پولیس اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات کی یقین دہانی پر روڈ کو کھول دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق بروز منگل کی صبح چینجی کے مقام پر علاقہ مکینوں نے روڈ بلا ک کر دی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔تلہ گنگ سے فیصل آ باد ،خوشاب ،سرگودھا جانے والی ٹریفک معطل ہو کے رہ گئی ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سرگردھاروڈ کو مرمت کیا جا رہا ہے ،تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے جسکی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے اور روڈ کی تعمیر پر ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے ۔مظاہرین سے پولیس اور علاقہ کی معزز شخصیات نے مذاکرات کیے کہ مرمت کے کام کو تیز کیا جا ئے گا اور میٹریل پر خصوصی تو جہ دی جا ئے گی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔