ڈاکٹر علی حسنین نقوی کے صا حبزادے علی عباس نے میڈ یکل کے این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاکستان بھر سے میدان مار لیا ۔

ڈاکٹر علی حسنین نقوی کے صا حبزادے علی عباس نے میڈ یکل کے این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاکستان بھر سے میدان مار لیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) میڈ یکل کے این ٹی ایس میں تلہ گنگ کے ہو نہار طالبعلم علی عباس نے پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی ،نمایاں شخصیات کی مبارک باد ۔تفصیلا ت کے مطابق یو نیورسٹی آ ف میڈ یکل سائنسز میںپا کستان بھر سے میڈ یکل کے خواہش مند طا لبعلموں سے این ٹی ایس لیا گیا جس میں تقریبا ایک لاکھ کے لگ بھگ طالبعلموں نے حصہ لیا ،تلہ گنگ کے ڈاکٹر علی حسنین نقوی کے صا حبزادے علی عباس نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 180نمبرمیں سے 174نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ہونہار طالبعلم علی عباس کو شاندار کامیابی پر مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال ،رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان ،ملک فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ملک فیروز دودیال ،میاں محمد ملک ،ارشد کو ٹگلہ ،ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،ڈاکٹر اقبال سیف ،ملک ضمیر اعوان ،قاضی عبد القادر ،چیئر مین حاجی ریاض اعوان،چیئر مین اسد کو ٹگلہ ، محمد عمران ، سمیت دیگر شخصیات نے مبارک باد دی ۔واضح رہے کہ پا کستان بھر میں میڈ یکل این ٹی ایس میں اول پوزیشن حاصل کر نے والے علی عباس نے ایف ایس سی کیمر ج انٹر نیشنل سا ئنس کا لج سے کی تھی ۔