مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میںجمعة الوداع کے موقع پرہزاروں افراد نے مرکزی خطیب مولانا عبیدالرحمان انور کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی،ملک سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں۔

مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میںجمعة الوداع کے موقع پرہزاروں افراد نے مرکزی خطیب مولانا عبیدالرحمان انور کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی،ملک سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں۔

 تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )ملک بھرکی طرح تلہ گنگ میں بھی رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک کو جمعتہ الوداع کے طور پر عقیدت و احترام سے منا یا گیا ۔ مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میںجمعة الوداع کے موقع پرہزاروں افراد نے مرکزی خطیب مولانا عبیدالرحمان انور کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ جمعةالوداع کے موقع پرمرکزی جامع مسجد عیدگاہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع میں محبان اسلام نے ہزاروں کی تعداد میں جوق در جوق شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی خطیب مولانا عبیدالرحمان انور نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس پر پوری قوم ذر ہ برابر بھی لچک نہیں دکھائی گی ۔ان عقائد پر جان قربان کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے جو ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس سے انحراف اسلام سے انکار ہے اس موقع پر ہزارواں فرزندان اسلام نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کام کرنے کا عہد کیامزید انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے اس کے آخری ایام میں رمضان کی برکتیں زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کے لئے عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جائے ۔ اس موقع پرجمعةالوداع کے موقع پر امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، لوگ زاروقطار روتے رہے، اس موقع پرسفید ریش بزرگوں سمیت نوجوان بھی آنسو بہاتے نظر آئے نماز جمعہ کے اجتماعات میںامت مسلمہ کے کئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے تھے۔