محکمہ واٹر منیجمنٹ چکوال کا 42سالہ نوجوان نے ہڈیوں کے سرطان میں مبتلا ،خادم اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل

محکمہ واٹر منیجمنٹ چکوال کا 42سالہ نوجوان نے ہڈیوں کے سرطان میں مبتلا ،خادم اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ)محکمہ واٹر منیجمنٹ چکوال کا 42سالہ نوجوان نے ہڈیوں کے سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی زندگی بھر کی تمام جمع پونجی اور مکان بھی بیچ کر اپنے علاج پر لگا دیا اور اب اس کو فیصلہ کن علاج کیلئے مزید آٹھ لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف یا مخیر حضرات میری مدد کوآئیں تاکہ میں اپنے دو کمسن بیٹوں اور ایک بیٹی جن کا میچ واحد سہارا ہوں ان کی پرورش کر سکوں۔ نصیر احمد نے بتایا کہ چار سال قبل وہ اس موذی مرض میں مبتلا ہوا۔ پمز اسلام آباد ، نوری ہسپتال اور سی ایم ایچ میں علاج معالجہ کراتے کراتے اب وہ کوڑی کوڑی کا محتاج ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر اسے ہڈیوں کا سرطان بتاتے ہیں۔ اب لاہور کے ایک ڈاکٹر جمیل مہروی سے علاج کرو ارہا ہوں ۔ آٹھ مہینے کا یہ کورس ہے، ابتدائی دو مہینے میں کافی افاقہ ہو چکا ہے اب باقی چھ مہینے کا علاج کرانے کیلئے اسے سات سے آٹھ لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔ اس نے اپیل کی ہے کہ اس کے چھوٹے چھوٹے بچوں کی طرف دیکھتے ہوئے اس کا ہاتھ پکڑا جائے۔ نصیر احمد کا ٹیلی فون نمبر0335-5303068ہے۔ نصیر احمد نے بتایا کہ نوجوان بیوی اور تین بچوں کا اب اللہ کے سوا کوئی آسرا نہیں۔