ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر سر چ آ پر یشن ،چھ کاروائیوں میںعلیحدہ علیحدہ مقدما ت درج ۔

ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر سر چ آ پر یشن ،چھ کاروائیوں میںعلیحدہ علیحدہ مقدما ت درج ۔

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کی ہدایت پر سرچ آپریشن کے دوارن 6کارروائیوں میں علیحدہ علیحد مقدمات درج کر لیے گئے۔ صدر پولیس کے سب انسپکٹر حسنین شاہ انچارج چوکی بلکسر نے جانچ پڑتال کے دوران مالک مکان عطاءمحمد ولد غلام حیدر ساکن دھرابی جس نے اپنا مکان بغیر اندراج تھانہ عاقب ساکن پشاور کوکرایہ پر دے رکھا تھا کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ کلر کہار پولیس کے اے ایس آئی اشفاق ساجد نے قصبہ بھرپور مالک دکان محمد امیر ولد یار محمد ساکن بھرپور جس نے اپنی دکان بغیر اندراج تھانہ اسد اللہ خان اور احسان اللہ ساکن چترال کو کرایہ پر دے رکھی تھی کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ کلر کہار پولیس کے اے ایس آئی محمد شفیق نے قصبہ بھون میں مالک مکان فاروق ولد شیر زمان جس نے اپنا مکان بغیر اندراج تھانہ محمد ریاض ولد حق نواز ساکن کوٹلی خوشاب کو کرایہ پر دے رکھا تھا ۔ ادھر نیلہ پولیس کے اے ایس آئی مختار احمد نے موضع کرسال میں مین بڑی دیوار پر امین سیمنٹ کیسنگ بورنگ سروس کی وال چاکنگ کروائی ہوئی تھی ، جو پتا کرنے پر مالک سیمنٹ بورنگ نے یہ وال چاکنگ کروائی ہوئی تھی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ادھر ڈوہمن پولیس کے سب انسپکٹر خضر حیات نے ڈھوک غازی میں سرچ آپریشن کے دوران سخاوت حسین شاہ ولد سعادت شاہ ساکن جسوال جس نے اپنا مکان بغیر اندارج تھانہ ممتاز ولد الطاف ساکن ساہیوال کو کرایہ پر دے رکھا تھا۔ ڈوہمن پولیس نے ایک اور کارروائی میں سدیالی کے مکان پر مالک مکان نصراللہ ولد گل محمد ساکن ملہال مغلاں جس نے اپنا مکان بغیر اندارج تھانہ نیاز اور غنی پسران حضرت خان ساکن افغانستان کو کرایہ پر دے رکھاتھا۔