ٹہی بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب ،چیئر مین عبد القادر صابر ،صحافی نعمان ملک ودیگر معز زشخصیات کی واپڈا حکام کا شکریہ ۔

ٹہی بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب ،چیئر مین عبد القادر صابر ،صحافی نعمان ملک ودیگر معز زشخصیات کی واپڈا حکام کا شکریہ ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ کے گاﺅں ٹہی میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر لگا دیا گیا ہے مقامی شہریوں کے مطابق زیادہ لوڈ کی وجہ سے ہر سال ٹہی میں ایک دو ٹرانسفارمر جل جانا معمول بنا ہوا تھا یہ تکلیف دہ صورتحال کئی سالوں سے صارفین بجلی کے لئے ایک عذاب بنی ہوئی تھی،عوامی مشکلات کے ازالہ کے لئے اب نیا ٹرانسفارمر لگنے سے لوڈ تقسیم ہو گا اور کم وولٹج کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا چیئر مین یونین کونسل ٹہی ملک عبدالقادر صابر ،سینئر صحافی نعمان ملک ،یونین کونسل کے ممبران اوردیگر معززین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ، ایس ای چکوال، ایکس سی این اور ایس ڈی او آئیسکو رورل تلہ گنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ رمضان مبارک اور گرمیوں کے موسم میں عوام کو کم وولٹج سے نجات مل جائے گی اور عوام کی دیرینہ پریشانی ختم ہو جائے گی ۔