سگھر دوبہنوں نے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،نا معلوم خط پر پولیس نے لاش بر آ مد کر لی ۔۔

سگھر دوبہنوں نے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،نا معلوم خط پر پولیس نے لاش بر آ مد کر لی ۔۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) موضع سگھر میں دو بہنوں نے ملکر سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،نامعلوم خط کی نشاندہی پر پو لیس نے گھر کے قریب گٹر سے لاش بر آ مد کر لی ،دو بہنیں موقع سے فرار ،لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق تھا نہ ٹمن کی حدود سگھر ڈھوک اعوان پر دو بہنیں آ منہ اور بختاور نے ملکر سگے بھائی محمد اسلام نامی کو قتل کر دیا اور اسکی لاش کو گھر کے قریب گٹر میں دفنا کر ٹھکانے لگا دی ۔پولیس کو نامعلوم خط ملا جس میں بتا یا گیا کہ محمد اسلام کو قتل کیا گیا ہے اور پولیس نے نامعلوم خط کی نشاندہی پر بھاری نفری کے ہمراہ گھر کے قریب گٹر کی کھدائی کی تو اسکے اندر سے برُی حالت میںلاش بر آ مد ہو ئی جسکی شناخت پولیس نے محمد اسلام کے نام سے کی ،مقتول کی قاتل بہنیں موقع سے فرار ہو گئیں ۔پولیس نے لاش کو پورسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ۔علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول محمد اسلام پانچ مئی سے لا پتہ تھا ۔