نیو ٹی وی کے دو سال مکمل،ر کن صو با ئی اسمبلی ملک شہر یار اعوان نے کیک کاٹا،سیا سی و سماجی رہنماﺅں کی مبارکباد۔

نیو ٹی وی کے دو سال مکمل،ر کن صو با ئی اسمبلی ملک شہر یار اعوان نے کیک کاٹا،سیا سی و سماجی رہنماﺅں کی مبارکباد۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) نیونیوز کی نشریات کے دو سال مکمل ہونے پر تلہ گنگ شہیر ہا ﺅس میں نیونیوز کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،اس موقع پرنیو نیوز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو رکن پنجاب اسمبلی ملک شہریار اعوان نے تلہ گنگ شہیر ہاﺅس میں نیو نیوز کی دوسری سالگرہ کا کیک ڈاکٹر نثار احمد ملک اور رپورٹر ارشد کو ٹگلہ کے ہمراہ کاٹا اسموقع پر ملک ممتاز اعوان اور اشرف دودیال بھی موجود تھے۔رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان نے کہا کہ نیو نیوز نے انتہا ئی کم عرصہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور نیو نیوز کی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے آ ج نیو کا نام ٹاپ چینل کی لسٹ میں شمار ہے۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ نیو نیوز نے ہمیشہ عوامی مسائل کو فوکس رکھا اور صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا۔ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا کہ ”نئی بات“ میڈ یا گروپ کے چوہدری عبد الر حمن اور انکی ٹیم نے ہمیشہ حق اور سچ کی آ واز کا ساتھ دیا ،نیو نیوز کی دو سال میں شاند ار کامیابی حق اور سچ کی فتح ہے۔نیو نیوز کی ٹیم کو پیمرا کی جانب سے دبانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی لیکن نئی بات میڈ یا گروپ ثابت قدم رہا اور اپنے حق پر ڈٹا رہا۔