بھلومار ،چینجی اور کو ٹیٹرہ کے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،مقامی اور منتخب نما ئندے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ناکام،علاقہ مکینوں کی حال دہائی

بھلومار ،چینجی اور کو ٹیٹرہ کے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،مقامی اور منتخب نما ئندے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ناکام،علاقہ مکینوں کی حال دہائی

تلہ گنگ( نما ئندہ بول تلہ گنگ ) یو نین کو نسل بھلومار کے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، پینے کا پانی نا پید ، منتخب اور مقامی نما ئندے پانی کی دستیابی کو مستقل بحال کرنے میں تاحال ناکام ،شہریوں کی خادم اعلی پنجاب سے حال دہا ئی۔ تفصیل کے مطابق تلہ گنگ سے تقریبا پچیس کلو میٹر دور سرگودھا روڈ پر یو نین کونسل بھلومار میں پانی کی شدیدقلت نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے اور شہری مشکل کی زندگی بسر کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔چینجی ،کوٹیٹرہ اور بھلومار میں ضلع خوشاب کی حدود کنہٹی باغ سے واٹر سپلا ئی کی لائن بچھا کر علاقہ مکینوں کو پا نی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا،واٹر سپلا ئی کا بجلی کنکشن اکثر اوقات بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دیا جا تا ہے جسکے بعد شہریوں کو شدید مشکلا ت سے گزرنا پڑ تا ہے اور پھر مخیر حضرات کے تعاون سے بل کی ادائیگی کے بعد کنکشن بحال ہو تا جسکے بعد شہریوں کو پانی کی سہولت فراہم کی جا تی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ہو یا قومی الیکشن پانی کی فراہمی کا نعرہ لگا کر ہی کامیابی حاصل کی جا تی ہے لیکن تاحال بھی مقامی اور عوامی نمائندوں کی جانب سے واٹر سپلائی کا معاملہ سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا گیا ، بلکہ ہر الیکشن میں سیاست چمکا کر ووٹ لے لیے جا تے ہیں اور کامیابی کے بعد طفل تسلیوں سے ہی کام چلا جا تا ہے۔ ایک شہری نے بتا یا ہے کہ روزمرہ کاموں سے قبل ہم گھر میں پانی کی موجودگی کو بنا کر کاموں کی طرف نکلتے ہیں اور واپسی پر ہمیں کھانے کی اتنی فکر نہیں ہو تی جتنی گھر میں پانی کی ناموجودگی کی ہو تی ہے۔علاقہ مکینوں نے خادم اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خدارا یو نین کونسل بھلومار کے شہریوں کیلئے پانی کے دیرنیہ مسلے کو مستقل طور پر حل کر کے غریبوں کی آ ہوں سے بچیں۔