ڈھرنال کرکٹ اسٹیڈیم کی دیواریں گرنے لگیں اور بھوت جنگل کا سماں ،متعلقہ حکام خاموش ،ڈی سی چکوال نو ٹس لیں۔

ڈھرنال کرکٹ اسٹیڈیم کی دیواریں گرنے لگیں اور بھوت جنگل کا سماں ،متعلقہ حکام خاموش ،ڈی سی چکوال نو ٹس لیں۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ڈھرنال کرکٹ اسٹیڈیم متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی سے جرائم پیشہ عناصروں کی آ ماجگاہ بن گیا ،دیواریں گرنے لگیں اور گراﺅنڈ بھوت جنگل کا سماں پیش کر نے لگا ،ڈی سی چکوال نوٹس لیں ۔تفصیل کے مطابق حکو مت پنجاب کے کروڑوں روپے کی لاگت سے موضع ڈھرنال میں بننے والا کرکٹ اسٹیڈ یم کی دیکھ بھال نہ ہو نے کی وجہ سے قدیمی شکل اختیار کر گیا ہے اور اسٹیڈیم کی دیواریں گرنے لگی ہیں اور پلستر اکھڑ رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتا یا ہے کہ اسٹیڈیم کی دیکھ بھال کیلئے سرکاری سطح پر کو ئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور گراﺅنڈ میں گھاس اُگنے سے جانوروں نے ڈیرے جما لیے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے بنایا گیا تھا لیکن اب وہاں رات کے اوقات میںپوڈریوں اورجرائم پیشہ عناصروںکیلئے محفوظ آ ماجگاہ بن گیا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی بار سرکاری افسران کے گوش گزار کیا لیکن کسی نے بھی توجہ نہیں دی اور آ ج اسٹیڈیم بھو ت جنگل اور غیر قانونی سرگرمیوں کا اڈہ بن گیا ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہا نگیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھرنال اسٹیڈیم کی مر مت کروا کر اسکی دیکھ بھال کی جا ئے تا کہ کروڑوں روپے ضائع ہو نے سے بچےں اور نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔