یو نین کونسل کو ٹگلہ مسا ئلستان بن گئی ،یو نین کوٹگلہ کی پسماندگی ختم کی جا ئے ، اہل علاقہ کی منتخب نما ئند وں سے پرزور اپیل۔

یو نین کونسل کو ٹگلہ مسا ئلستان بن گئی ،یو نین کوٹگلہ کی پسماندگی ختم کی جا ئے ، اہل علاقہ کی منتخب نما ئند وں سے پرزور اپیل۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ضلع چکوال کی یو نین کونسل کو ٹگلہ کھنڈر بن گئی ،یو نین کوٹگلہ کی پسماندگی ختم کی جا ئے ، اہل علاقہ کی منتخب نما ئند وں سے پرزور اپیل۔تفصیل کے مطابق ضلع چکوال کی آ خری یو نین کو نسل کو ٹگلہ پسما ندگی کی تمام حدیں کراس کر گئی اور اس ترقی یافتہ دور میں کو ٹگلہ کے ایسے علاقے موجود ہیں جہاں تاحال بھی بجلی ،صحت اور سڑک جیسی بنیاد ی سہو لیات نا پیدہیں اور لو گ مشکل زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں اور ہر الیکشن میں کو ٹگلہ کی بھولی بھا لی عوام سے ووٹ حاصل توکر لیتے ہیں لیکن کامیابی کے بعد مسائل حل کرنا دور کی بات ان علاقوں کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کر تے ۔شہریوں نے بتا یا ہے کہ کوٹگلہ شہر کی حالت ہی دیکھی جائے تو وہاں بھی کو ئی گلی ایسی نہیں ہے جس میں کھڈے ہی کھڈے نہ ہوں اور ہر دور میں اسی یو نین کونسل کو ترقیا تی منصوبوں سے محروم رکھا گیا ہے۔کو ٹگلہ کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے سر دار غلام عباس نے نمایاں رول ادا کیا تھا اور اکثر علاقوں میں انہی کے دور میں کوٹگلہ کی عوام کچھ نہ کچھ مستفید ہو سکی لیکن اسکے باوجود تاحال بھی کوٹگلہ یو نین کونسل پسماندگی کی لپیٹ میں ہے اور اب شہریوں نے منتخب ایم پی اے شہریار اعوان کی طرف نظریں جما لی ہیں کیو نکہ انہو ں نے انتخابی مہم کے دوران وعدے کیے ہیں کہ یو نین کونسل کوٹگلہ کے بنیادی مسائل اولین ترجیح پر حل ہو ں گے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ شہریار اعوان کب اپنے انتخابی وعدوں کا آ غاز کر تے ہیں اور ان میں سے یو نین کونسل کوٹگلہ پر کتنی توجہ دی جا ئے گی۔