آ میں تینوں آپنا تلہ گنگ دکھا واں ؟تلہ گنگ کو پیرس بنانے والے غا ئب ،شہریوں نے اگلے الیکشن کا فیصلہ سنا دیا۔

آ میں تینوں آپنا تلہ گنگ دکھا واں ؟تلہ گنگ کو پیرس بنانے والے غا ئب ،شہریوں نے اگلے الیکشن کا فیصلہ سنا دیا۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ شہر کھنڈر بن گیا،حکمران جماعت کے دعوے کاغذوں تک محدود ،پیرس سے تشبح دینے والے منظر عام سے غائب ،شہریوں کی حال دہا ئی ۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی بائیس کے مین سٹی تلہ گنگ کے شہریوں کو ہر دور میں ترقیاتی کاموں کے پیکج کا لارا لگا کر ووٹ بٹور لیے جاتے ہیں لیکن کامیاب ہو تے ہی منظر عام سے غائب ہو جا تے ہیں ۔سروے میں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ شہر کی مین روڈ دیکھی جا ئے وہ ہی منتخب نمائندوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو حکمران تقریبا چار کلو میٹر کا روڈ تعمیر نہیں کروا سکتے انہو ں نے اورعوام کو خاک دینا ہے ۔شہر کی گلیوں کا نظارہ کیا جا ئے تو وہ بھی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور رہی سہی کسر واٹر سپلا ئی سکیم نے پوری کر دی ہے جن گلیوں میں واٹر سپلائی کی لائن بچھائی جا رہی ہے اور وہاں جا بجا کھڈے ہی کھڈے نظر آ رہے ہیں ۔اکثر علاقوں میں تو لوگ حکمرانوں سے دلبرداشتہ ہو کر گلیوں میں واٹر سپلائی کی لائنیں ہی نہیں بچھانے دے رہے، کیو نکہ متعلقہ محکمہ واٹر سپلا ئی کی لائن کیلئے گلیوں کی کھدائی کے بعد جوں کا توں ہی چھوڑ جاتے ہیں جسکی وجہ سے راہ گیروں کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل ہمیں تو سبز باغ دیکھائے گئے تھے کہ ہم تلہ گنگ شہر کو پیرس بنا دیں گے لیکن چار سال مکمل ہو چکے ہیں تاحال شہر کی بہتری کیلئے کوئی اقداما ت ہی نہیں کیے گئے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ آ خری سال میں اگر تلہ گنگ شہر کیلئے کو ئی اقداما ت نہیں کیے گئے تو آ ئندہ عام انتخابات میں ہم سے بھی کو ئی توقع نہ رکھیں ہم بھی ویسا جواب دیں گے جیسا حکمران ہمارے ساتھ کر رہے ہیں ۔