ضلع چکوال کے بی ایچ یوز کو تالے لگ گئے ،مریض رل گئے حکومتی دعوے ٹھس ،ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔

ضلع چکوال کے بی ایچ یوز کو تالے لگ گئے ،مریض رل گئے حکومتی دعوے ٹھس ،ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ضلع چکوال کے بی ایچ یوز کو تالے لگ گئے ،حکو مت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات دینے میں ناکام ،عوام کی حال دہائی،ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کیلئے ترس گئے ،گھروں میں فاقوں کی نوبت آ ن پہنچی ۔تفصیل کے مطابق خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے صوبہ پنجاب میں صحت کی سہولیات کو بہتر کر نے کا حکم سنایا تھا لیکن دوسری جانب ضلع چکوال میں پی آ ر ایس پی کے تحت بھرتی ملازمین تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بپھر گئے اور انہو ں نے ہسپتالوں کو تالے لگا دیئے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور بجلی ،گیس اور کچن کے معاملا ت بھی درہم بر ہم ہو گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جو حکومت ملازمین کو بر وقت تنخواہ نہیں دی سکتی اس نے ہمیں صحت کی سہولت خاک دینی ہے ۔تنخواہوں سے محروم ملازمین کے گھروں میں فا قوں کی نوبت آ ن پہنچی ہے ۔بی ایچ یوزبند ہو نے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دور دارز علاقوں سے آ نے والے مریض رل گئے ہیں اور انہیں مجبورا ً پرائیو یٹ ہسپتالوں کا رخ کر نا پڑ رہا ہے اور بی ایچ یوز بند ہو نے سے پرائیو یٹ ہسپتالوں اور میڈ یکل سٹور زپر رش لگ گیا ۔علاقہ مکینوں نے خادم اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خدارا ملازمین کو اپنا حق دیں تا کہ ہمیں جو لولی لنگڑی صحت کی سہولت دے رہے تھے وہ ہمیں ملتی رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.