اتھرے ٹھیکیدار نے ڈی سی او چکوال کو بھی نہ بخشا ،ڈپٹی کمشنر اپنے احکامات پر عمل در آ مد کروائیں ،علاقہ مکینوں کا مطالبہ ۔

اتھرے ٹھیکیدار نے ڈی سی او چکوال کو بھی نہ بخشا ،ڈپٹی کمشنر اپنے احکامات پر عمل در آ مد کروائیں ،علاقہ مکینوں کا مطالبہ ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ڈی سی او چکوال کے احکامات ٹھیکیدار نے ہوا میں اڑا دئیے ،علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ،راستہ پختہ کیا جا ئے ،عوامی مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کمپلیکس لاوہ کا دورہ تقریبا دو ماہ قبل ڈی سی او چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کیا تو وہاں ہی موجودہ علاقہ مکینوں نے درخواست کی تھی کہ کچا راستہ بارش کے دنوں میں ہمارے لیے عذاب بن جا تا ہے اور کمپیوٹر اراضی سنٹر بھی نہیں جاسکتے ہیں اور چند سو گز روڈ جلد تعمیر کی جا ئے تو ہمیں مشکلات سے چھٹکارا مل سکتا ہے ۔ڈی سی او چکوال نے ٹھیکیدار کو حکم دیا تھا کہ اس راستے کو جلد از جلدپختہ کیا جا ئے تا کہ عوام کو مشکلات درپیش نہ آ ئیں لیکن ٹھیکیدار نے ڈی سی او چکوال کا حکم ہوا میں اڑا دیا ہے اور کئی ماہ گزر گئے تاحال راستہ پختہ نہ سکا اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈی سی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اتھرے ٹھیکیدار سے اپنے احکاما ت پر عمل در آ مد کروا کر ہمارا مسلہ حل کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.