تلہ گنگ ولاوہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے ڈرون حملے ،حکومتی دعوے ٹھس،شہری حکمرانوں کو بد دعائیں اور کو سنے لگے ۔

تلہ گنگ ولاوہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے ڈرون حملے ،حکومتی دعوے ٹھس،شہری حکمرانوں کو بد دعائیں اور کو سنے لگے ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ شہر سمیت گرددنواح علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ڈرون حملے ،شہر ی بلبلا اٹھے ،حکمرانوں کو بد دعائیں اور کوسنے لگے۔تفصیل کے مطابق موسم بہار تاحال اختتام پذیر ہی نہیں ہوا اسکے باوجود واپڈا حکا م نے تلہ گنگ ،لاوہ سمیت گردونواح علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈ نگ شروع کر دی اور بجلی جب معطل کی جا تی تو پانچ سے چھ چھ گھنٹوں کے بعد بحال کی جا تی ہے جس سے کاروبار ٹھپ ،گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔شہریوں نے احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے تو ایسے دعوے کیے تھے کہ چارج لیتے ہی ہم بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے لیکن چار سال گزرنے کو ہیں تاحال معاملا ت پہلے سے بھی بدسے بدتر ہو تے جا رہے ہیں ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پانی وبجلی کے وفاقی وزیر روزانہ لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نیا دعوی تو کر دیتے ہیں لیکن عمل در آ مد کر وانا شاید انکے بس میں نہیں ہے ۔بجلی لوڈشیڈ نگ کے ڈرون حملوں کا سلسلہ نہ تھما تو آ ئندہ عام انتخابات دور نہیں جسمیں یقینی طور پر عوام اپنی طاقت ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو دکھا دے گی ۔شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلوائیں تاکہ ہم بھی کو ئی سکھ کا سانس لے سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.