تھا نہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی ،چاول سے بھرا ٹرک بر آ مد ملزمان گرفتار ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

تھا نہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی ،چاول سے بھرا ٹرک بر آ مد ملزمان گرفتار ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

تلہ گنگ (امتیاز لاوہ سے ) تھا نہ صدر پولیس کی شاندار کارکردگی ،چاول سے بھرا ٹرک بر آ مد ،ملزمان گرفتار ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں فروری کے دوسرے عشر ے میں موضع پیڑہ جانگلہ کے قریب سے سات مسلح اشخاص نے چاول سے بھرے ٹرک کو روک لیااور ڈرائیور سمیت ہیلپرز کے ہا تھ پاﺅں باندھ کر چاول سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہو گئے تھے ،پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جسکے بعد ڈی پی او چکوال نے کمیٹی تشکیل دی ۔ جسمیںڈی ایس پی فضل عباس ،ایس ایچ او محمد افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات ایک کر کے چار ملزمان گرفتار کر لیے جن میں شیر یں خان ،طاہر محمود ،تسینم خان اورریاض عرف چوہدری شامل ہیں ۔انکے قبضے سے ٹرک نمبری GLT9305، 1225گٹوں چاول سمیت چار تیس بور پسٹل بھی بر آ مد کر لیے،چوری شدہ سامان کی ٹوٹل مالیت ایک کروڑ بارہ لاکھ بتائی جا رہی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے دو ملزمان پہلے بینک ڈکیتی بھی کر چکے ہیں ۔تھا نہ صدر پو لیس کی شاندار کاروائی پر اہل علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسی کاروائیاں رہیں تو وہ دن دور نہیں جب جرائم کا نام ونشان مٹ جائے گا اور ڈاکو پناہ مانگیں گے انکو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.