گرینڈ جرگہ کا تلہ گنگ پر یس کلب میں اجلاس ،مقررین نے ن لیگ کے منتخب نمائندوں کو آ ڑے ہاتھوں لیا ۔

گرینڈ جرگہ کا تلہ گنگ پر یس کلب میں اجلاس ،مقررین نے ن لیگ کے منتخب نمائندوں کو آ ڑے ہاتھوں لیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) گرینڈ جرگہ کی ضلع بناﺅ تقریب تلہ گنگ پر یس کلب میں منعقد ،جس میں حلقہ پی پی تئیس کے امیدوار ملک شہر یار اعوان ،حلقہ این اے اکسٹھ کے متوقع امیدوار فلک شیر اعوان ،پی ٹی آ ئی شما لی پنجاب کے سیکر ٹری ملک یاسر پتوالی ،پی ٹی آ ئی کے ضلعی صدر سر دار منصور حیات ٹمن ،سابق ایم پی اے کرنل (ر) سلطان سر خرو ، ملک فیروز دودیال ،کونسلر صدبیدار (ر) عالم خان کھریال ،کونسلر ساجد زوار ،پی ٹی آ ئی کے حکیم نثار احمد سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شر کت کی ۔گرینڈ جرگہ تقریب میں کنونیئر ڈاکٹر آ فتاب حیات نے بتا یا ہے کہ گرینڈ جرگہ ضلع تلہ گنگ کے نوٹیفکیشن کیلئے کوششاں ہے اور ہم نے آ ئین کی حدود میں رہتے ہو ئے موجود حکمرانوں تک ضلع تلہ گنگ کی آ واز پہنچانی ہے۔دیگر مقررین نے خطاب کے دوران میاں محمد نواز شر یف اور مقامی قائدین پر سخت تنقید کی اور کہا کہ چار سال ہونے کو ہیں ابھی تک ضلع تلہ گنگ کے نوٹیفکیشن کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی گئی ہے ۔جس پرملک شہر یار اعوان اور فلک شیر اعوان نے یقینی دہا نی کرائی کہ ضلع تلہ گنگ کے نوٹیفکیشن کیلئے ہوم ورک جاری ہے اور تلہ گنگ ضلع بن کر رہے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.