اسٹیٹ لائف نے سات سو سے زاہد افراد کو روزگار دیا ،سینکڑوں میچور پالیساں مکمل اور بے شمار ڈیتھ کلیم لواحقین تک پہنچا ئے ہیں ۔ایریا منیجر مشتاق اعوان

اسٹیٹ لائف نے سات سو سے زاہد افراد کو روزگار دیا ،سینکڑوں میچور پالیساں مکمل اور بے شمار ڈیتھ کلیم لواحقین تک پہنچا ئے ہیں ۔ایریا منیجر مشتاق اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایر یا منیجر مشتاق اعوان ڈھرنال نے بتایا ہے کہ تلہ گنگ اور لاوہ کے سات سو سے زاہد افراد کوہم نے روزگار دیا اور سینکڑوں میچور پالیسوں کے کلیم پالیسی ہولڈر تک پہنچائے ہیں ۔تلہ گنگ برانچ نے ہمیشہ راولپنڈی زون میں نمایاں کارکر دگی دکھائی ہے ۔مشتاق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ ہم تقریبا دوہزار افراد کی انشورنس کرتے ہیں اور تلہ گنگ ولاوہ میں بے شمار ڈیتھ کلیم دئیے ہیں ۔یونین کو نسل ڈھرنال میں ڈیتھ کلیم کی تعداد زیادہ ہے ۔اسٹیٹ لائف انشورنس واحد ادارہ ہے جس میں رشوت اور سفارش کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہے اور ہر فرد کو انشورنس پالیسی کے مطابق بر وقت کلیم دیا جاتا ہے ۔ڈھرنال شہیدوں کی دھرتی ہے اور کوئی ایسا قبرستا ن نہیں ہے جس میں شہید سپرد خاک نہ ہو اور تقریبا شہیداءانشورڈ تھے ۔ایر یا منیجر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کا عملہ انتہا ئی محنتی اور قابل ہے ہر سال اپنی کارکردگی میں اپنا نمایاں کردار اداکرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.