ڈاکٹر نثار احمد ملک کا شہر یار اعوان کو ٹقاضی کے اعزاز میں عشائیہ ،حلقہ پی پی تئیس کو صوبہ پنجاب کا ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا ۔شہر یار اعوان

ڈاکٹر نثار احمد ملک کا شہر یار اعوان کو ٹقاضی کے اعزاز میں عشائیہ ،حلقہ پی پی تئیس کو صوبہ پنجاب کا ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا ۔شہر یار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) معروف جنرل فزیشن ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کو ٹگلہ ہا ﺅس میں ملک شہر یار اعوان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال ،فلک شیر اعوان ،ملک فیروز دودیال ،ڈاکٹر زبیر شاہ ،ڈاکٹر فاروق اعوان،ارشد کو ٹگلہ اور ڈاکٹر ارشد ملک نے شر کت کی ۔اسموقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم پا کستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور شہداءکا خون ضرور رنگ لائے گا ۔حکومت کی مثبت پالیسیوں سے معاشی استحکام ہوا ہے آ ئندہ انتخابات میں شیر کے نامزد امیدواروں کی کامیابی یقینی ہو گی ۔شہر یار اعوان کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی تئیس کو صو بہ پنجاب کا ماڈل حلقہ بنانے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب میں اپنے مشن میں کامیاب ہو ں گا ۔خادم اعلی پنجاب کی مثبت حکمت عملی سے ضلع چکوال سمیت دیگر اضلاع میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے کام جاری ہے اور جن سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہو لیات کا فقدان ہے اسکی وجہ ہسپتال انتظا میہ کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی ہے ۔فلک شیر اعوان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھی ہو ئی ہے ، عوامی مطالبات اور دوستوں کی گزارشات کی دلی قدر کر تا ہو ں اور قیادت نے حکم

tlg picدیا تو ضرور عوام اور دوستوں کی خواہش پوری کروں گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.