خواتین پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔میڈ م نگہت جبین

خواتین پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔میڈ م نگہت جبین

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ)پاکستان میں خواتین اب زندگی کے ہر شعبہ میں نہ صرف مرودں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں بلکہ سوسائٹی کے چند شعبہ جات میں بہت نمایاں مقام کی حامل بھی ہیں، ان خیالات کا اظہار میڈم نگہت جبین، پرنسپل روکسی بیوٹی کالج چکوال نے پاکستانی نمائندہ بزنس وومن کی حیثیت سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں ایک بین الاقوامی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ایونٹ میں دبئی کے شیخ، شیخ السوادی مہمان خصوصی تھے میڈم نگہت جبین جو آجکل پیرس کے ایک کاسمیٹکس برانڈ کی سپانسر شپ پہ بیوٹی ورکشاپ میں شرکت کے لئے دبئی میں ہیں۔ وہاں کی فیشن اینڈ بیوٹی سرکلز میں خاصی متحرک ہونے کے سبب مقبولیت حاصل کر گئی ہیں چکوال پریس کلب سے ٹیلیفون پہ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اسی ماہ دبئی میں اپنے ورکشاپ سے فارغ ہوکر پاکستان پہنچ جائیں گی جہاں ان کے اسپیشل ورکشاپس کے انعقاد کے پروگرام کا آغاز ہونے والا ہے جو ضلع راولپنڈی کے مختلف شہروں، اسلام آباد، حضرو اور چکوال میںہونگے ان ورکشاپس میں وہ دبئی سے حاصل ہونے والی جدید بیوٹی ٹیکنیکس پہ لیکچر اور ٹریننگ دیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.