سرگودھا روڈ بند رہنا معمول بن گیا ،مسا فروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،اعلی حکام نو ٹس لیں۔

سرگودھا روڈ بند رہنا معمول بن گیا ،مسا فروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،اعلی حکام نو ٹس لیں۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سرگودھا روڈبند ہو نا معمول بن گیا ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،اعلی حکام نوٹس لیں ۔تفصیل کے مطابق سر گودھا روڈ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔گزشتہ روزفتح خان نا می شخص نے کال پر بتا یا ہے کہ تھا ٹی بنگلہ کے قریب سر گودھا روڈ کابند رہنا ایک معمول بن گیا ہے اور آ ئے روز روڈ بلاک کی وجہ سے مسافروں کو شد ید اذیت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ گزشتہ دنوں تھا ٹی بنگلہ کے قریب تین روز روڈ بند رہا ہے اور فیصل آ باد، خوشاب ،سرگودھا سمیت دیگر شہر وں کی طرف سے آ نے اور جا نے والے مسافروں کو شدید مشکلات رہی ۔ہیو ی گا ڑی اکثر اوقات تھا ٹی بنگلہ کے قریب کو ئی نہ کو ئی الٹ جا تی ہے اور روڈ بند ہو جا تا ہے ۔روڈ تنگ ہو نے کی وجہ سے آ ئے روز ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔مسا فروں کی مشکلات کو دور کر نے کیلئے ضلع چکوال اور ضلع خوشاب کی انتظا میہ نے بھی خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے اور منتخب نما ئندوں کو بھی کو ئی سروکار ہو تا نظر نہیں آ رہا ہے۔مسافروں اور علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ تھا ٹی بنگلہ پہا ڑی میں مسافروں کو آ نےوالی مشکلات کا مستقل طور پر حل کیا جا ئے تا کہ مسافروں کو آ سانی ہو سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.