حکومت کی خواہش ہے کہ تمام مستحق افراد کومالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پرکھڑاہوکر باعزت شہری بن سکیں۔چیئر پر سن ماوری میمن

حکومت کی خواہش ہے کہ تمام مستحق افراد کومالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پرکھڑاہوکر باعزت شہری بن سکیں۔چیئر پر سن ماوری میمن

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ)پانچ سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دوبارہ کمپیوٹرائز سروے کرنے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماوری میمن نے جمعرات کے روز تنظیم سبکان کے دفتر کا دورہ کیا جہاں پر 192مختلف سپروائزر ،موبلائز اور فیلڈ ورکرز کو سروے کے حوالے سے تین روزہ تربیت دی جا رہی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے گھر گھر جاکر کیا جائے گا اور اس بار یہ روائتی طریقے سے ہٹ کر کمپیوٹرائز سروے ہوگا۔ ماروی میمن نے تربیتی ورکشاپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ تمام مستحق افراد کومالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پرکھڑاہوکر باعزت شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروے شفاف ترین ہوگا اور اس میں غیر ضروری افراد شامل نہیں ہو سکیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مسز طاہرہ شاہ اور تنظیم سبکان ضلع چکوال کے چیف کوارڈینیٹر عاطف عباس بھی موجود تھے۔ ماروی میمن بعد ازاں مذکورہ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے والی ایک خاتون کے گھر بھی گئیں اور اس سے خاندان کی ویلفیئر کے بارے میں گفتگو کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.