سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اورعام آدمی کی داد رسی اور قانون اور ضابطے کی بالادستی کو یقینی بنانا میری پہلی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہا نگیر

سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اورعام آدمی کی داد رسی اور قانون اور ضابطے کی بالادستی کو یقینی بنانا میری پہلی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہا نگیر

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ)ضلع چکوال کے نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمرجہانگیر نے منگل کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ڈی سی آفس کے ملازمین اور افسران کی طرف سے محمود جاوید بھٹی کے الوداعی ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اورعام آدمی کی داد رسی اور قانون اور ضابطے کی بالادستی کو یقینی بنانا میری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین سب ایک دوسرے کے ساتھی ہیں،عہدے اور گریڈ اوپر نیچے ہو سکتے ہیں ، ہم سب کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پرسابق ڈپٹی کمشنر محمود جاوید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال سے وہ حسین یادیں لیکر جا رہے ہیں اور انہوں نے ضلع چکوال کی عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کیلئے کوئی کسر باقی نہیں مگر چونکہ کئی غلطیاںاور خامیاں انسان کی شخصیت کا حصہ ہیں لہٰذا میں اپنی تعیناتی چکوال سے پوری طرح مطمئن ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>