تجاوزات آ پر یشن کیخلاف وویلا کرنے والے آ پر یشن کے وقت کہاں تھے ؟ہمیں تو ایف آ ئی آ ر کی بھی دھمکیاں دی گئیں ڈٹے رہے ۔وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان

تجاوزات آ پر یشن کیخلاف وویلا کرنے والے آ پر یشن کے وقت کہاں تھے ؟ہمیں تو ایف آ ئی آ ر کی بھی دھمکیاں دی گئیں ڈٹے رہے ۔وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے وائس چیئر مین زاہدمحمود اعوان اور کونسلر ملک غلام احمد،حاجی محمد حسین ،رفیع اللہ دھولہ،ملک نذر حسین ،اعجاز مغل سمیت مسلم لیگ ق کے تمام کونسلروں نے کہا ہے کہ چیئر مین ملک محمد نعیم طارق کی قیادت میں قانون کے تحت تلہ گنگ کے شہریوں کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہیں گے ، ق لیگ کو میونسپل کمیٹی کا اقتدار ملے ابھی ایک مہینہ بھی نہیں ہواہے شہر کو صاف ستھرا بنا دیا ہے، تجاوزات گرائے جانے کے خلاف شور مچانے والے یاد رکھیں یہ کاروائی مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے ایک سال پہلے کی تھی، اس وقت ن لیگ کا کوئی لیڈرمتاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے نہیں آیا تھا ، مسلم لیگ ق نے تو ابھی تین ہفتے پہلے بلدیہ تلہ گنگ کا اقتدار سمبھالا ہے 2016 میںتلہ گنگ شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی سے ق لیگ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔وائس چیئر مین زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف جب آ پر یشن کا آ غاز ہوا تو میں تو اسوقت فرنٹ لائن میں تھا اور مجھے تو ایف آ ئی آ ر کی دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن میں متاثرین کے ساتھ کھڑا رہا اور آ ج ضلع چیئر مین جو متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا نعرہ بلند کر رہے ہیں وہ اسوقت کہاں تھے جب شہر کی دکا نیں گرائی جا رہی تھیں ہم نے تو ابھی آ پر یشن کا سوچا بھی نہیں ہے ، اگر کیا تو قانون کے مطابق ہو گا اور کسی کے ساتھ ناانصافی ہر گزنہیں ہو گی۔ مشترکہ بیان میں واضع کیا گیا کہ کوئی یہ امید نہ رکھےں کہ سرکاری جگہوں پر تجاوزات کرنے والوں کو حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے تحفظ ملے گا ، گورنمنٹ پراپرٹی کی حفاظت عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے عوام نے اس لئے ووٹ نہیں دیئے کہ کوئی چیئرمین،وائس چیئر مین یا کونسلر تجاوزات مافیا کا تحفظ کرےں ۔کو نسلر ز کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ شہرمیں صفائی کی حالت سدھارنے کے لئے وائس چیئر مین زاہد اعوان کی قیادت میں کونسلرز اور بلدیہ کے ملازمین دن رات کام کر رہے ہیں، ہمیں شہریوں اور اپنے ملازمین کا پورا تعاون حاصل ہے،میونسپل کمیٹی کے عملہ اور ق لیگ کے کونسلرز کو خراج تحسین اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ق کی تین ہفتوں کی حالیہ کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں ہم قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.