بلڈ پر یشر اور شوگر کے مریضوں میں ہارٹ ا ٹیک کی شر ح زیادہ ہے ،روزانہ چالیس منٹ واک کر نا لازمی ہے۔ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن

بلڈ پر یشر اور شوگر کے مریضوں میں ہارٹ ا ٹیک کی شر ح زیادہ ہے ،روزانہ چالیس منٹ واک کر نا لازمی ہے۔ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) بلڈ پر یشر اور شوگر کے مریضوں میں ہارٹ ا ٹیک کی شر ح زیادہ ہے ،روزانہ چالیس منٹ واک کر نا لازمی ہے ،سینے میں درد اور جلن ہو نے کی صورت میں فورا دل کے ڈاکٹر سے رجوع کر یں ،دس سال تک ڈی ایچ کیو چکوال میں مریضوں کی خدمت کی اور لا کھوں مریضوں کو طبی امداد دی ۔ان خیا لا ت کا اظہار کارڈیالو جسٹ ڈاکٹر راجہ مہد ی حسن نے ”نئی بات “ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ دل میں مبتلا مریضوں کو چکنا ئی اور سگریٹ سے مکمل پر ہیز کر نا چا ہیے اورہا ئی بلڈ پر یشر والے مریض چکنا ئی سے مکمل پر ہیز کریں تا کہ انکا کو لیسٹرول کنٹرول رہے،انڈہ ،سری پائے ،مغز ،بڑا گو شت اور چکنائی سے مکمل پرہیز کریں ۔کار ڈلو جسٹ راجہ مہد ی حسن کا مزید کہنا تھا کہ دس سال ڈی ایچ کیو چکوال میں اپنی خدمات سر انجام دیں اورلا کھوں مریضوں کو طبی سہو لیات دیں ۔ضلع چکوال میں کارڈیالو جسٹ نہ ہو نے کی وجہ سے ہر اتوار الممتاز ہسپتال میں مریضوں کا معائنہ کر نے آ تا ہو ں اور میری یہی خواہش ہو تی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو انکے قر یب ترین ایک معیاری ہسپتال میں طبی سہو لت میسر کر سکوں ۔الممتاز ہسپتال مریضوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہا ہے ۔معروف ہارٹ سپیشلسٹ راجہ مہدی کا مزید کہنا تھا کہ سگر یٹ صرف دل کیلئے نقصا ن دہ نہیں ہے بلکہ اسکی وجہ سے بیس قسم کے کینسر بھی لا حق ہو سکتے ہیں جو کہ انسان کیلئے جان لیواہےں ۔35سا ل کی عمر میں ہر مرد اور خا تون کو ڈسپرین استعمال کر نی چا ہیے اور 120/70بلڈ پر یشر زائد ہو نے کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کر یں اور سینے میں درد یا گھبراہٹ ہو جا ئے تو فورا دل والے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے مکمل چیک اپ کروائیں ۔شوگر اور بلڈ پر یشر والے مریضوں کو دل کی تکلیف ہو نے کے امکا نات زیادہ ہو تے ہےں اور انکو اپنی صحت پر خصو صی تو جہ دینی چاہیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.