اگلا سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے۔صو با ئی وزیر ملک تنو یر اسلم سیتھی

اگلا سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے۔صو با ئی وزیر ملک تنو یر اسلم سیتھی

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ)صوبائی وزیر مواصلات ملک تنویر اسلم سیتھی نے پیر کے روز بتایا کہ2018کا سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے اور پنجاب حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے جو متعدد منصوبے شروع کیے ہیں وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی قریب ہے اور الحمد اللہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا دیا ہے اور انشاءاللہ آنے والے دو چار سالوں میں پاکستان ایک خوشحال اور بھرپور ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آنے والا ہے۔ وہ چیئرمین یونین کونسل چوآگنج علی شاہ راجہ محمد اشفاق کے صاحبزادے راجہ حسن اشفاق اور بھتیجے راجہ محمد ولید کی دعوت ولیمہ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل طار ق اسلم ڈھلی، وائس چیئرمین خورشید بیگ، چیئرمین راجہ ساجد اقبال، چیئرمین ملک ظفر اقبال ڈوہمن، ملک خالد نوابی، چیئرمین راجہ ماجد یوسف، چیئرمین چوہدری عرفان حیدر، حاجی پرویز خان، علی ناصر بھٹی، حاجی ظفر اعوان وہولہ، چیئرمین راجہ ارشد محمود دھروگی، چیئرمین صوفی مشتاق بھٹی، راجہ راشد اقبال،راجہ عرفان دھروگی شامل تھے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کے فنکشنل ہونے سے عوامی مسائل اب گاﺅں کی سطح پرحل ہونگے اور پنجاب حکومت ان بلدیاتی اداروں کو مالی اختیارات دینے کے علاوہ دیگر اختیارات دینے بارے بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوامی عدالت میں انشاءاللہ ایک دفعہ پھر سرخرو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.