روزنا مہ ”نئی بات“ کی پانچویں سالگرہ کا کیک شہیر ہاﺅس میں کا ٹا گیا ،ٹیم کو خراج تحسین ۔

روزنا مہ ”نئی بات“ کی پانچویں سالگرہ کا کیک شہیر ہاﺅس میں کا ٹا گیا ،ٹیم کو خراج تحسین ۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ) روزنا مہ ”نئی بات“ کی سالگرہ کا کیک شہیر ہاﺅس پر کاٹا گیا ،نئی بات کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شہیر ہاﺅس پر روزنا مہ ”نئی بات “ کی پانچویں سالگرہ کا کیک ارشد کو ٹگلہ نے نئی بات کے سرکولیشن منیجر اسلم مغل ،نیو ٹی وی کے کرا ئم رپورٹر نورالامین دانش اورآ سائنمنٹ ایڈ یٹر اسلم کھو کھر لیہ نے کاٹا ۔اسموقع پر سرکو لیشن منیجر اسلم مغل نے کہا کہ روزنا مہ ”نئی بات“ نے قلیل عرصہ میں اپنا مقام بنایا ہے اور بڑے شہروں کی طرح دیہاتوں کے مسائل بھی ایوانوں تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور دن بدن ”نئی بات“ کی سرکولیشن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔نیو ٹی وی کے رپورٹر نورالامین دانش نے کہا کہ ”نئی بات“ میڈ یا گروپ نے حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کی عکاسی کر کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک پہنچا رہے ہیں ۔یہ حقیقت ہے کہ نیو ٹی وی اور نئی بات عوام کے ترجمان ہیں ۔نیو ٹی وی کے آ سا ئنمنٹ ایڈیٹر اسلم کھوکھر نے کہا کہ بڑے شہروں کی طرح تحصیل لیول کے رپورٹرز نے بھی عوام کی آ واز کو اجا گر کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور نیو ٹی وی ہر مظلو م کی آ واز بلند کرنے میں ہچکچاہٹ محسو س نہیں کر تا ۔نیو ٹی وی کیخلاف پیمر ا کی جانب سے بھی آ زادی صحافت کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے لیکن نیو ٹی وی کی انتظامیہ پیچھے نہیں ہٹی اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا مشن جاری رکھے ہو ئے ہے۔

1 2 3 4 5 6 7

Leave a Reply

Your email address will not be published.