ریسکیو1122 کے فنکشنل ہونے سے چوآسیدنشاہ میں عوام کو زیادہ سہولتیں حاصل ہونگی۔رکن صو با ئی اسمبلی مہوش سلطانہ

ریسکیو1122 کے فنکشنل ہونے سے چوآسیدنشاہ میں عوام کو زیادہ سہولتیں حاصل ہونگی۔رکن صو با ئی اسمبلی مہوش سلطانہ

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ) چوآسیدنشاہ میں ریسکیو1122 کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، ہفتے کے روز صوبائی وزیر ہاﺅسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ چار کروڑ 83لاکھ روپے کی لاگت سے یہ عمارت ایک سال کے ریکارڈ عرصے میں مکمل ہوگی۔ اس موقع پر ایم پی اے مہوش سلطانہ، چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر، ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد، اے سی چوآسیدنشاہ عاشر اقبال، ای ڈی او ہیلتھ امجد شاہ اور دیگر متعلقہ عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ ریسکیو1122کے تحصیل چوآسیدنشاہ میں آپریشنل ہونے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔ پنجاب حکومت عوام کو دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ ایم پی اے مہوش سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کے فنکشنل ہونے سے چوآسیدنشاہ میں عوام کو زیادہ سہولتیں حاصل ہونگی۔ چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر نے کہا کہ چوآسیدنشاہ ایک ماڈل شہر کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے اور صوبائی وزیر تنویر اسلم سیتھی کی کوششیں اس حوالے سے قابل ستائش ہیں۔ ڈاکٹر عتیق احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر کہار میں ریسکیو1122کی عمارت کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا او ر اس طرح ایک سال کے عرصے میں ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122کی سہولت موجود ہوگی جس کے نتیجہ میں کسی حادثے کی صورت میں انتہائی کم وقت میں موقع پر پہنچنے سے کئی زندگیوں کو بچایا جا سکے گا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں بہت کم وقت لگے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.