کلاس فور کی خا لی آ سا میوں کیلئے ہزارو ں افراد کا انٹرویو ،پنجا ب حکو مت کا انٹرویو محض ڈرامہ ہے ۔امیدوار

کلاس فور کی خا لی آ سا میوں کیلئے ہزارو ں افراد کا انٹرویو ،پنجا ب حکو مت کا انٹرویو محض ڈرامہ ہے ۔امیدوار

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ ہا ئی سکول بوائز میں کلاس فور آ سا میوں کیلئے انٹرویو کیے گئے ،شد ید گرمی سے امیدوار نڈھال ہو گئے تھے ، پا نی کا بھی کو ئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا گیا تھا ۔تفصیل کے مطابق تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کے سکو لوں میں کلاس فور کی خا لی آ سامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کیلئے چار ہزار کے لگ بھگ امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھی ۔بروز اتوار کو گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل بوائز نمبر ون میں کلا س فور کی آ سامیوں کے امیدواروں سے انٹرویو لیے گئے اور شد ید گر می نے بھی آ ڑے ہا تھوں لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ انٹرویو دینے کیلئے آ نے والے امیدواروں کیلئے پا نی کا منا سب انتظا م نہیں کیا گیا جس سے بعض امیدوار گر می کی شد ت سے نڈ ھال ہو گئے ۔ خا لی آ سا میو ں کیلئے تقر یبا چار ہزار سے زائد افراد نے اپلا ئی کیا ۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ پنجا ب حکو مت دعوے تو کر تی ہے کہ بھر تیا ں صاف اور شفا ف طر یقے سے کی جا رہی ہیں لیکن درخواستیں اور انٹرویو محض ڈرامہ ہو تے ہےں ۔بھر تی ہو نے والے امیدواروں کی لسٹیں پہلے ہی تیار کی جا چکی ہو تی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.