نیو ٹی وی چینل کا پہلا سال مکمل ،تلہ گنگ ولاوہ کے مسائل اجاگر کر نے پر عوامی وسما جی شخصیات کا ارشد کو ٹگلہ کو خراج تحسین ۔

نیو ٹی وی چینل کا پہلا سال مکمل ،تلہ گنگ ولاوہ کے مسائل اجاگر کر نے پر عوامی وسما جی شخصیات کا ارشد کو ٹگلہ کو خراج تحسین ۔

تلہ گنگ( ضیا ءقادری سے)نیو ٹی وی چینل ایک سال میں کامیا بیوں کی بلند یوں پر،پندرہ مئی کو پاکستان کا مقبول ترین ٹی وی چینل نیو ٹی وی اپنی کامیابی کی سا لگر ہ منا رہا ہے ۔اس حوالہ سے تلہ گنگ میں بھی نیو ٹی وی آفس میں سینکڑوں شہریوں کی طرف سے مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ایک سال قبل اپنی نشریات کا آغاز کرنے والا عوام کا ہردلعزیز ٹی وی چینل تلہ گنگ ، لاوہ اور اس کے دیگر علاقوںکے مسائل کو اعلیٰ سطح پر لانے میں بھرپور سرگرم ہے اسی حوالہ سے تلہ گنگ اور دیگر علاقوں کی سیاسی، عوامی و سماجی شخصیات نے تلہ گنگ کی عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرنے پر تلہ گنگ کے نمائندہ نیو ٹی وی ملک ارشد کوٹگلہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ کی تعمیر و ترقی میں نیو ٹی وی چینل نے گراں قدرخدمات ادا کی ہیں جو کہ عوام دوستی کا بھرپور ثبوت ہے۔نیو ٹی وی چینل کو کامیابی کا ایک سال مکمل کرنے پر تلہ گنگ میں نمائندہ نیو ٹی وی ملک ارشد کوٹگلہ اوران کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.