قلیل عر صہ میں پچاس لا کھ سے زائد رقم تقسیم کر چکے ہیں ۔ضلعی زکو ةٰ عشر کمیٹی کے ممبر ملک ضمیر اعوان کا بول تلہ گنگ کوخصو صی انٹرویو

قلیل عر صہ میں پچاس لا کھ سے زائد رقم تقسیم کر چکے ہیں ۔ضلعی زکو ةٰ عشر کمیٹی کے ممبر ملک ضمیر اعوان کا بول تلہ گنگ کوخصو صی انٹرویو

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ )تلہ گنگ ولاوہ میں پچاس لاکھ سے زائد رقم تقسیم کر چکے ہیں ،غر یب ،نادار اور مستحق لو گ ہی مستفید ہو رہے ہیں ،حقدار لو گوں کو حق دلوانا ہمارا مشن ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار ضلعی زکو ةٰ عشر کمیٹی کے ممبر ملک ضمیر اعوان نے انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ تقر یبا نو ماہ میں تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ میں جہیز،تعلیمی وظا ئفے اور علاج کی مد میں تقر یبا پچاس لاکھ سے زائد کی رقم زکو ةٰ کے فنڈز سے تقسیم کر چکے ہیں اور معذور افراد کو ویل چیئر زبھی دی جا چکی ہیں ۔ملک ضمیر اعوان کا مز ید کہنا تھا کہ ہمارا مشن مستحق لو گوں تک حق پہنچا نا ہے اور اصل ہی حقدار اس کا حق رکھتے ہیں ۔چیک تقسیم کر نے سے قبل تما م افراد کی وریفکیشن کی جا تی ہے ۔تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کے ہر مستحق افراد کو گھر گھر تک انکی امداد پہنچا ئیں گے ۔ضلعی زکو ة کمیٹی کے ممبر کا مز ید کہنا تھا کہ جو بھی غر یب ،نادار اور مستحق افراد ہم سے رابطہ کر یں گے ہم انکی ہر صورت امداد کو ممکن بنا ئیں گے ۔ہماری ٹیم پوری طر ح متحر ک ہے اور مختلف علاقوں میں جا کر چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں جس سے سینکڑوں غر یب ،نادار اور مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔

bol zameer awan Malik Zameer Pic

Leave a Reply

Your email address will not be published.