مخصو ص نشستوں اور ضلعی چیئر مینوں کے انتخا بات پنجا ب حکو مت کیلئے چیلنج بن گیا ۔

مخصو ص نشستوں اور ضلعی چیئر مینوں کے انتخا بات پنجا ب حکو مت کیلئے چیلنج بن گیا ۔

چکوال(نما ئند ہ بول تلہ گنگ) بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کا الیکشن اور بعد میں میئرز اور چیئرمینوں کے الیکشن پنجاب حکومت کیلئے بڑا مسئلہ بن گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی طرف سے شو آف ہینڈ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا الیکشن کروانے کا قانون مسترد کردیا ہے۔ لہٰذا پنجاب میں بھی اس بات کا امکان ہے کہ پنجاب اسمبلی سے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ منظور ہونے کے باوجود اس پر عمل ہونے کے امکانات کم ہیں۔ مخصوص نشستوں پر بھی الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہونے کا امکان ہے۔ بہرحال ضلع کونسل چکوال کی چیئرمینی کیلئے مسلم لیگ ن کے پاس واضح اکثریت موجود ہے مگر اراکین اسمبلی کے اندر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور کم از کم تین گروپ اپنے مرضی اور اپنے گروپ کا چیئرمین ضلع کونسل چکوال لانا چاہتے ہیں۔ رائے ونڈ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف برادران نے طے کر لیا ہے کہ عام نظریاتی مسلم لیگی چیئرمینوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے اور پارٹی کو گروپ بندی سے مکمل آزاد کرایا جائے گا۔ بہرحال صورتحال دلچسپ ہے، زمینی حقائق ملک نعیم اصغر اعوان کے حق میں ہیں۔ اسلم سیتھی بھی لابنگ کر رہے ہیں، طارق ڈھلی کیلئے ملک سلیم اقبال رات دن ایک کیے ہوئے ہیں مگر لگتا ہے کہ کوئی ڈارک ہارس بازی لے جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.