ضلع چکوال کو ما ڈل ضلع بنا کر دم لو ں گا ۔صو با ئی وزیر ملک تنو یر اسلم سیتھی

ضلع چکوال کو ما ڈل ضلع بنا کر دم لو ں گا ۔صو با ئی وزیر ملک تنو یر اسلم سیتھی

بوچھال کلاں (نما ئند ہ بول تلہ گنگ )صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں ہر صورت میں پورا کیا جائے گا سیتھی ہاﺅس پر ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کا آغاز نیک نیتی اور ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر کیا تھا اور ہمیں اپنے کئےت پر کبھی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی ہو یا وکلاءکالونی اسے ہر صورت میں بنایا جائے گا انہوں نے کہا گذشتہ عرصہ میں بلدیاتی الیکشن اور دیگر وجوہات کی بنا پر ان منصوبوں کا کام تاخیر کا شکار ہوا جس پر پراپگنڈہ فیکٹریوں نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہم نے ضلع چکوال کو ماڈل ضلع بنانے کا عزم کیا ہے اور انشااللہ تکمیل تک بھی پہنچاﺅں گا انہوں نے کہا کہ بوچھال کلاں واٹر سپلائی سکیم کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری ہو چکی ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ان منصوبوں کے جلد تکمیل کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پراپگنڈہ فیکٹریوں پر کان نہ دھریں اور سیاست سے بالا تر ہو کر علاقے میں ترقیاتی کام کرائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی سے تفریق نہیں کی اور نہ ہی یہ بات ذہین میں رکھی ہے کہ ا نہوں نے مجھے ووٹ دیا یا نہیں انہوں نے کہا کہ کلر کہار میں ٹراما سینٹر کا ّغاز جلد کریں گے جس سے عوام کوبہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔

6 comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.