آ ٹھ کروڑ کی لا گت سے بننے والا بھنا ﺅ پل کی سنگ بنیاد کی تقر یب کا انعقا د،ملک تنو یر اسلم سیتھی کو خراج تحسین ۔

آ ٹھ کروڑ کی لا گت سے بننے والا بھنا ﺅ پل کی سنگ بنیاد کی تقر یب کا انعقا د،ملک تنو یر اسلم سیتھی کو خراج تحسین ۔

چکوال(نما ئند ہ بول تلہ گنگ) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے سہگل آباد سوہاوہ بھناﺅ پل کا افتتاح کیا ، جس پر آٹھ کروڑ روپے خرچ ہونگے اور یہ منصوبہ ریکارڈ چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔ افتتاح کے موقع پر ای ڈی او ورکس اور دیگر سرکاری اہلکار موجود تھے۔ ملک تنویر اسلم سیتھی کی خصوصی دلچسپی کیوجہ سے یہ پل مکمل ہونے کے بعد پورے علاقے کا رابطہ مربوط ہوگا اور دس کلو میٹر کا فاصلہ قریبی دیہاتوں کیلئے کم ہوجائے گا۔ بارشوں کے موسم میں اس پورے علاقے کا رابطہ پانی کی وجہ سے پورے ضلع سے منقطع ہو جاتا تھااور اس نالے میں کئی انسانی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں جبکہ مال مویشیوں کا بہہ جانا بھی معمول کی کارروائی تھی۔ اس پل کی منظوری میں چیئرمین یونین کونسل ڈوہمن ملک ظفر اقبال راجہ پرویز، چیئرمین راجہ اشفاق احمد، چیئرمین چوہدری عرفان حیدر، نعیم امجد ایڈووکیٹ کی خصوصی دلچسپی شامل ہے۔اس موقع پر راجہ ساجد اقبال،عرفان بھٹی، سیٹھ عرفان، خالد نوابی، ڈاکٹر عالمگیر نوابی،پرنسپل منیر پبلک سکول منیر حیدر شاہ، راشد ضمیرمنہاس،راجہ ارشد دھروگی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.