ملک فلک شیر اعوان تلہ گنگ کو حق دلوانے کیلئے سر گر م ،ضلعی چیئر مینی کا کیس وزیر اعظم کے داما د کے سامنے پیش کر دیا

ملک فلک شیر اعوان تلہ گنگ کو حق دلوانے کیلئے سر گر م ،ضلعی چیئر مینی کا کیس وزیر اعظم کے داما د کے سامنے پیش کر دیا

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ) ملک فلک شیر اعوان ایک بار پھر بازی لے گئے ، ضلعی چیئر مینی تلہ گنگ لا نے کا کیس وزیر اعظم کے داما د کوپیش کر دیا ،قیا دت کو ضرور آ گاہ کروں گا ،کیپٹن (ر) محمد صفدر کی یقینی دہا نی ۔تفصیل کے مطابق گز شتہ روز بھرپورمعروف نعت خواں عبد الرزاق جا می کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف کے داما د کیپٹن (ر) محمد صفدر تشر یف لا ئے انکے ہمراہ ممبر صو با ئی اسمبلی اور پا رلیما نی لیڈر چو ہدری سر فراز سمیت دیگرشخصیات مو جود تھےں ۔تعزیت کے بعدملک فلک شیر اعوان نے ضلعی چیئر مینی تلہ گنگ لا نے کا کیس ایم این اے کیپٹن (ر)محمد صفدر کے سا منے پیش کر دیاجس پر وزیر اعظم کے داما د کیپٹن (ر) محمد صفدر نے یقین دلا یا کہ ملک فلک شیر اعوان کا کیس ن لیگ کی اعلی قیا دت کے سا منے پیش ضرورکروں گا اور ضلعی چیئر مینی کیلئے اسی امیدوار کو نا مزد کیا جا ئے گا جو اس سیٹ کا اہل ہو گا۔عبد الرزاق جا می نے بھی ملک فلک شیر اعوان کے موقف کی بھر پورسپورٹ کی۔اسموقع پر ملک فلک شیر اعوان نے میڈ یا کو بتا یاکہ ہمیں امید ہے کہ ن لیگ کی قیا دت ضلعی چیئر مینی کا ٹکٹ میر ٹ کی بنیاد پر جاری کر ے گی اور قا بل احترام وزیر اعظم کے داما د کیپٹن (ر) محمد صفدر ہمارا کیس اعلی قیا دت کے سا منے مثبت اندا زمیں پیش کر یں گے ۔مسلم لیگ ن کو تلہ گنگ کی عوام نے ہمیشہ بھرپور سپو رٹ کیا اور اب قیا دت بھی عوام کی امیدوں پر پوری اترے گی ۔ہمیشہ میری کو شش رہی ہے کہ تلہ گنگ کو حق دلواﺅ ںاور انشا اللہ مر تے دم تک تلہ گنگ کا مقد مہ ہر فورم پر مثبت انداز میں لڑوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.